۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برگزاری راهپیمایی در همبستگی با مقاومت فلسطین در نجف اشرف

حوزہ/ عراق نجف اشرف میں علماء و مراجع کرام کی موجودگی میں غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے ملت فلسطین پر جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق نجف اشرف میں علماء اور مجتہدین کے نمائندوں کی موجودگی میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں سے یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی اور بعض دیگر علمائے کرام کی دعوت پر کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نجف اشرف کے عوام سمیت علماء،طلباء مجتہدین کے نمائندے،نجف اشرف میں مقیم اقلیتوں،سیاسی جماعتوں کے نمائندے،یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ترکمان کے ایک وفد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے غاصب اسرائیلی حکومت کو جلد از جلد فلسطین چھوڑنے اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت میں زبردست نعرہ بلند کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ ثورہ عشرین پل سے شروع ہو کر نجف اشرف کے مرکزی شہر پر اختتام پذیر ہوا اس دوران اسرائیل کے قومی پرچم کو نذر آتش اور پیروں تلے روندا گیا۔

مظاہرین نے غاصب اسرائیلی حکومت کو جلد از جلد فلسطین چھوڑنے اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت میں زبردست نعرہ بلند کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ ثورہ عشرین پل سے شروع ہو کر نجف اشرف کے مرکزی شہر میں اختتام پذیر ہوا اس دوران اسرائیل کے قومی پرچم کو نذر آتش اور پیروں تلے روندا گیا۔

فلسطین کا تعلق پوری امت اسلامیہ سے ہے،مجلس اعلی اسلامی عراق کے سوشل میڈیا کے انچارج حیدر رماحی نے کہا کہ یہ مظاہرے اقوام عالم کو بیدار کرنے،فلسطینی مقاومتی تحریکوں سے یکجہتی اور بین الاقوامی اسمبلیوں اور حقوق بشر کی کمیٹیوں کی صہیونیوں کی جارحیت پر ذلت آمیز خاموشیوں کے خلاف کئے گئے۔

اس احتجاجی ریلی کے اختتام پر کہا گیا کہ ہم تاکید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ فلسطین کا تعلق پوری امت مسلمہ کے ساتھ ہے اور ہم ملت اسلامیہ کے ساتھ فلسطین کی آزادی کےمطالبات جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .